{{contact.first_name}} kia aap ai seekh rhay hain?
Apr 29, 2025 12:54 am
السلام و علیکم!
دوست،
امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔ معذرت خواہ ہوں کہ کچھ دنوں سے آپ سے براہ راست رابطہ نہیں ہو سکا۔ دراصل اردو اے آئی کی دنیا میں کئی شاندار تبدیلیاں ہو رہی تھیں، اور انہی میں سے ایک بڑی خوشخبری یہ ہے کہ اب اردو اے آئی کی اپنی موبائل ایپلیکیشن لانچ ہو چکی ہے!
جی ہاں! اب آپ سینکڑوں نئے ٹولز، ہزاروں پہلے سے لکھے گئے شاندار پرومپٹس اور بہت کچھ مزید اپنی جیب میں لے کر چل سکتے ہیں۔
[ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں]
🎓 ماسٹر کلاس کا سرٹیفکیٹ پروگرام:
دوستو، اگر آپ نے اردو اے آئی کی ماسٹر کلاسز میں شرکت کی ہے تو آپ کے لیے ایک زبردست موقع ہے!
ہم اُن تمام طلباء کو خصوصی ای-سرٹیفکیٹس جاری کریں گے جنہوں نے سیکھنے میں محنت کی اور اپنی قابلیت کو عملی میدان میں ڈھالنے کے لیے تیار ہیں۔
سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا طریقہ:
- نیچے دیے گئے فارم کو پُر کریں۔
- (فارم کا لنک کمنٹ میں دستیاب ہوگا۔)
- فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ: 30 اپریل 2025۔
- فارم مکمل کرنے کے بعد آپ کو اگلے مرحلے (فائنل پروجیکٹ) کے بارے میں ویڈیو پیغام اور تفصیلی ہدایات فراہم کی جائیں گی۔
نوٹ:
- سرٹیفکیٹ وانگ لیب آف انوویشن (WALI) کے تحت جاری ہوگا، جو کہ PSEB اور SECP سے تصدیق شدہ ادارہ ہے۔
- سرٹیفکیٹ مکمل طور پر ویری فائی ایبل ہوگا اور اس کے لیے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔
اگر آپ نے ابھی تک ہماری ماسٹر کلاس نہیں دیکھی تو یہاں پر ساری ویڈیوز دستیاب
کچھ اور اے آئی کی دُنیا کی خبریں۔
🎥 How to build web apps with Ai Free | Urdu Ai Video
How to make free web-apps with Ai?
دوستو!
دنیا بدل گئی!
اب ترقی آپ کی مرضی کی منتظر!
کیا آپ بھی کبھی یہ سوچتے تھے کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں آگے بڑھنے کے لیے انگریزی اور کوڈنگ لازمی ہیں؟ ہم نے دیکھا کہ کیسے ان دو چیزوں نے دنیا بھر میں لوگوں کو ٹیک کا بادشاہ بنا دیا!
لیکن اب منظرنامہ بدل چکا ہے!
مصنوعی ذہانت (AI) نے تمام رکاوٹیں توڑ دی ہیں!
نہ انگریزی کی ٹینشن، نہ کوڈنگ کا دردِ سر!
AI آپ کی اپنی اردو زبان سمجھتا ہے، آپ کے آئیڈیاز کو پکڑتا ہے!
کوڈنگ میں AI بڑے بڑوں کو ٹکر دے رہا ہے!
اور اوپن اے آئی کے سی ای او کے مطابق، اگلے سال یہ سیارے کا بہترین کوڈر بن جائے گا!
ذہانت اب سستی اور سب کے لیے دستیاب ہے!
تمام بیرونی رکاوٹیں ختم!
اب اگر کوئی چیز آپ کو روک رہی ہے، تو وہ صرف آپ کی اپنی سستی ہے!
آج ایک چھوٹا سا آئیڈیا آپ کی تقدیر بدل سکتا ہے!
اور اسے حقیقت بنانے کے لیے AI کی طاقت آپ کے پاس ہے!
یہ موقع ہے!
یہ آپ کا وقت ہے!
کیا آپ اسے ضائع کریں گے؟ یا کوشش کریں گے؟
اس ویڈیو میں جانیں کہ آپ کیسے بغیر کوڈنگ کے، صرف اردو میں بات کر کے اپنی ایپس بنا سکتے ہیں!
#AI #مصنوعی_ذہانت #اردو #بغیر_کوڈنگ_ایپ #ٹیکنالوجی #ترقی #موقع #تبدیلی #سیم_آلٹمن #اوپن_اے_آئی #نئی_دنیا #کامیابی #خود_کریں #ڈو_اٹ_یورسیلف #ٹیک_انڈسٹری
🎥 Google's Prompt Engineering Guide | Urdu AI
How to prompt: Google has released a 70 page book on how to talk to AI.
Google نے Prompt Engineering پر ایک پوری 60 صفحات کی کتاب شائع کی ہے۔
آپ کے پاس شاید اتنا وقت نہ ہو کہ آپ پوری کتاب پڑھیں…
لیکن میں نے پڑھ لی ہے — اور اب آپ کے لیے وہ 12 اہم باتیں لے کر آیا ہوں، جو آپ کو AI سے جادو نکالنے میں مدد دیں گی۔
پہلا نکتہ —
پہلے یہ سمجھیں کہ پرامپٹ ہوتا کیا ہے۔
پرامپٹ وہ زبان ہے جس میں آپ AI سے بات کرتے ہیں۔
جتنا صاف، جتنا سمجھدار سوال — اتنا ہی زبردست جواب۔
دوسرا —
یہ کام صرف کوڈرز کا نہیں۔
پرامپٹ لکھنا ہر کوئی سیکھ سکتا ہے۔
لیکن اچھا پرامپٹ؟ وہ ایک فن ہے۔ Skill ہے۔
تیسرا —
آپ جس ماڈل سے بات کر رہے ہیں، اُسے جانیں۔
GPT-4 ہو، Gemini یا Claude — ہر ایک کی اپنی طاقت ہے۔
چوتھا —
پرامپٹ کی تین قسمیں یاد رکھیں:
Zero-shot یعنی بغیر مثال کے سوال۔
Few-shot یعنی سوال سے پہلے مثال دیں۔
اور Chain-of-thought یعنی AI کو step by step سوچنے پر مجبور کرنا۔
پانچواں —
واضح بات کریں۔
اگر آپ کا سوال vague ہوگا، تو جواب بھی ویسا ہی ہوگا — دھندلا سا۔
چھٹا —
AI کو صرف ٹاسک نہ دیں، پورا background دیں۔
سوچیے جیسے آپ کسی اسسٹنٹ کو بریف کر رہے ہیں۔
ساتواں —
پرامپٹ ایک بار میں کامل نہیں بنتا۔
اسے بار بار بہتر بنائیں، ری رائٹ کریں۔ تبھی اچھا نتیجہ نکلے گا۔
آٹھواں —
اگر آپ چاہتے ہیں کہ tone یا style خاص ہو، تو AI کو مثال دے کر دکھائیں۔ صرف بتائیں نہیں — دکھائیں۔
نواں —
ایک سوال کافی نہیں ہوتا۔
AI سے گہری بات کریں، follow-up کریں، نئے زاویے سے سوچیں۔ AI کو vending machine نہ سمجھیں۔
دسواں —
کچھ عام غلطیاں ہیں جن سے بچنا بہت ضروری ہے:
• سوال بہت vague نہ ہو
• جملے لمبے نہ ہوں
• پرامپٹ پیچیدہ نہ ہو
• اور biased زبان سے پرہیز کریں
گیارھواں —
ہر کام کا الگ پرامپٹ ہوتا ہے۔
چاہے لکھائی ہو، ترجمہ، کوڈنگ، یا کسٹمر سپورٹ — ایک ہی پرامپٹ سب پہ نہیں چلتا۔
بارھواں اور آخری نکتہ —
Prompt engineering کوئی آپشن نہیں، یہ ضرورت ہے۔
یہی ہے وہ چابی جو آپ کو AI کی اصل طاقت تک لے جاتی ہے۔
⸻
#UrduAi #LearnAi #chatgpt
🎥 How to use Ai for Presentations? | Urdu AI
If you are asking, what is the AI solution for Presentation, than Gamma App is your answer:
“اے آئی ہماری زندگی آسان بنا رہی ہے — اور Gamma ایپ ایک زبردست حل ہے، جس کی مدد سے آپ چند منٹوں میں شاندار اور پروفیشنل پریزنٹیشنز بنا سکتے ہیں۔ اس ویڈیو میں سیکھیں کہ اسے کیسے استعمال کیا جاتا ہے!
”
🗒️ ایم آئی ٹی چھوڑنے سے اربوں ڈالر کے ڈیٹا کا بادشاہ: الیگزینڈر وانگ کی کہانی
ایم آئی ٹی چھوڑنے سے اربوں ڈالر کے ڈیٹا کا بادشاہ: الیگزینڈر وانگ کی کہانی دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے رجحان نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں کئی نئے
Continue Readingایم آئی ٹی چھوڑنے سے اربوں ڈالر کے ڈیٹا کا بادشاہ: الیگزینڈر وانگ کی کہانی
The post ایم آئی ٹی چھوڑنے سے اربوں ڈالر کے ڈیٹا کا بادشاہ: الیگزینڈر وانگ کی کہانی appeared first on Urdu Ai.
🗒️ صرف چند منٹ میں زبردست پریزنٹیشن کیسے بنائیں؟
صرف چند منٹ میں زبردست پریزنٹیشن کیسے بنائیں؟ کیا آپ طالب علم ہیں، کسی کمپنی میں کام کرتے ہیں یا کسی این جی او کا حصہ ہیں جہاں وقتاً فوقتاً
Continue Readingصرف چند منٹ میں زبردست پریزنٹیشن کیسے بنائیں؟
The post صرف چند منٹ میں زبردست پریزنٹیشن کیسے بنائیں؟ appeared first on Urdu Ai.
Enjoy,
Urdu AI