Urdu Ai Master - Class #9

Apr 07, 2025 3:42 am

ڈیئر


مجھے اُمید ہے عید کے بعد آپ واپس میدان میں آگئے ہونگے۔

ماسٹر کلاس سیریز کا حصہ بنے رہنے کا شکریہ۔ ہماری نویں کلاس ریڈی ہے۔


اب اس کے بعد صرف ایک وڈیو ہوگی اور پھر کوئز اور فائنل پروجیکٹ اگر آپ سرٹیفیکٹ میں انٹرسٹد ہوئے تو۔


ویڈیو کا لنک

https://www.youtube.com/watch?v=xGQ7sx20QYo

image


کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ سوشل میڈیا سے ہٹ کر انٹرنیٹ کی دنیا میں آپ کی شناخت کیا ہے؟ کیا آپ

صرف فیس بک سرچ تک محدود ہیں یا آپ کا نام گوگل کی سرچ میں بھی آتا ہے؟ مجھے یاد ہے، کالج کے زمانے میں ایک قابلِ احترام شخصیت ہمارے کالج کے دورے پر آئیں اور انہوں نے ہم سے کہا، ”بیٹا، ایسا کام کرو کہ لوگ تمہیں صرف فیس بک پر ہی نہ ڈھونڈیں بلکہ گوگل پر بھی تلاش کریں۔“ اور اس مقصد

کے لیے آپ کی اپنی ویب سائٹ ہونا انتہائی اہم ہے۔


اُردو اے آئی کی ماسٹر کلاس سیریز کی نویں کلاس میں ہم سیکھیں گے کہ کس طرح اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے اب ہر شخص بہت آسانی سے اپنی ویب سائٹ بنا سکتا ہے۔ یہ ویب سائٹ آپ کی ذاتی پہچان، آپ کی صلاحیتوں، آپ کے کام، آپ کے علاقے یا گاؤں کی خوبصورتی، یا آپ کے ادارے اور اس کی خدمات کو اجاگر کرنے کے لیے ہو سکتی ہے۔ یہ آپ کی آن لائن شناخت قائم کرنے کا مؤثر اور طاقتور ذریعہ ہے جس کے ذریعے نئے لوگ آپ کی صلاحیتوں، تجربات اور خدمات سے آگاہ ہوں گے۔


اگر آپ نے ابھی تک ویب سائٹ بنانے کے بارے میں نہیں سوچا تو اب وقت ہے۔ یہ ڈیجیٹل دور ہے اور ایک ویب سائٹ آپ کو سوشل میڈیا کی حدود سے نکال کر عالمی سطح پر پہچان دلوا سکتی ہے۔

آپ کا فیڈ بیک ہمیشہ کی طرح بہت اہم ہے

آپ کا دوست،

قیصر رونجھا

Comments