Urdu Ai Agent and Master Class
Feb 02, 2025 3:27 pm
دوستو
سب سے پہلے، اردو ا ے آئی کے نیوز لیٹرکا حصہ بننے کے لیے آپ کا شکریہ۔ آپ کی دلچسپی اور ہمارے ساتھ جُڑنے کا عمل ہی وہ بنیاد ہے جس پر ہم ا ے آئی کو سب کے لیے قابلِ فہم اور مفید بنا رہے
ہیں۔
اگر آپ نے کل ہماری ویڈیو نہیں دیکھی تو یہاں دیکھ لیں
ہم نے اردو اے آئی کا ایئجنٹ بنا لیا۔
دوسری اہم بات
ہم مفت ا ے آئی ماسٹر کلاس
کا آغاز کر رہے ہیں، جس کا مقصد آپ کو یہ سکھانا ہے کہ ا ے آئی کو روزمرہ زندگی، کاروبار، فری لانسنگ، اور ذاتی مہارتوں میں کیسے مؤثر طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہ کورس ان تمام لوگوں کے لیے ہے جو ا ے آئی کو سمجھنا اور اپنی فیلڈ میں اس کا عملی استعمال کرنا چاہتے ہیں، چاہے وہ کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہوں۔
ماسٹر کلاس میں آپ کیا سیکھیں گے؟
• ا ے آئی کا بنیادی تعارف
اور اس کا روزمرہ زندگی میں عملی استعمال
• ا ے آئی ٹولز کا استعمال
(تحریری مواد، ویڈیوز، وائس اوورز، ویب سائٹ ڈیزائن)
• کاروبار، فری لانسنگ، اور ذاتی برانڈنگ میں ا ے آئی کا مؤثر استعمال
• میری ذاتی سیکھنے کے تجربات – اسکالرشپ، گرانٹس، اور عالمی اداروں کے ساتھ کام کے مواقع
یہ کورس مکمل طور پر مفت ہوگا، لیکن صرف ان افراد کے لیے جو واقعی سیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اس پر عمل کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں۔
اگر آپ اس ماسٹر کلاس میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو ابھی رجسٹریشن کریں:
کلاس میں شامل ہونے کے بعد، آپ کو ہر دو دن بعد ایک پرائیویٹ ویڈیو موصول ہوگی، اور آپ کو اپنی سیکھنے کی جھلک ویڈیو کے نیچے شیئر کرنی ہوگی۔ اس کا مقصد ایک انٹرایکٹو لرننگ کا ماحول فراہم کرنا ہے، تاکہ ہم جان سکیں کہ کون واقعی سیکھنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
آپ پہلے ہی اردو ا ے آئی کا حصہ
ہیں، اور ہمیں خوشی ہوگی اگر آپ اس سیکھنے کے سفر میں بھی ہمارے ساتھ شامل ہوں۔
اگر آپ کے کوئی سوالات ہوں، تو آپ اس ای میل کا جواب دے سکتے ہیں۔
مزید معلومات اور اپڈیٹس کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں: Urdu AI - UrduAI.org
شکریہ،
اردو ا ے آئی ٹیم