Urdu Ai Master Class Certificate
Mar 09, 2025 4:19 pm
اردو اے آئی ماسٹر کلاس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا طریقہ کار
سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے درج ذیل شرائط کو مکمل کرنا ضروری ہے:
• پہلا: رجسٹریشن لازمی ہے – سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے ماسٹر کلاس میں رجسٹر ہونا ضروری ہے۔
• دوسرا: تمام دس کلاسز میں شرکت – ہر کلاس کو مکمل طور پر دیکھنا اور اس پر فیڈ بیک دینا ضروری ہوگا۔
• تیسرا: کوئز مکمل کرنا – تمام کلاسز کا کوئز مکمل کرنا ہوگا تاکہ سیکھے گئے تصورات کو جانچا جا سکے۔
• چوتھا: پروجیکٹ سبمٹ کرنا – سیکھے گئے تصورات کو عملی طور پر لاگو کرتے ہوئے اپنا پروجیکٹ جمع کروائیں۔
• پروجیکٹ میں کم از کم پانچ سکلز کا استعمال واضح ہونا چاہیے جو ماسٹر کلاس کے دوران سکھائی گئی ہوں۔
• پانچواں: ای-سرٹیفکیٹ وصول کریں – تمام شرائط مکمل کرنے کے بعد آپ کو اردو اے آئی ویریفیڈ سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔
یہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے افراد اردو اے آئی کے ذریعے ویریفائیڈ بھی ہو سکیں گے۔
یہ سرٹیفکیٹ WALI اور Urdu AI کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔
Wang Lab Of Innovation (WALI) ایک باقاعدہ رجسٹرڈ ادارہ ہے، جو Pakistan Software Export Board (PSEB) اور Security Exchange of Pakistan سے تصدیق شدہ ہے۔
ہماری کوشش ہوگی کہ کم از کم دس سے پندرہ سیکھنے والے یہ سرٹیفکیٹ حاصل کریں تاکہ یہ پروگرام کامیابی سے مکمل ہو سکے۔
اگلی کلاسز میں کیا سیکھایا جائے گا؟
• اے آئی کے ذریعے کنٹینٹ بنانے کا مکمل ورک فلو
• تحریر، آڈیو، تصاویر اور ویڈیوز بنانے کا مکمل طریقہ
• بچوں کی کہانیاں، نظمیں، ڈاکیومینٹریز، اور میڈیا رپورٹس تیار کرنا
• اے آئی کی مدد سے مارکیٹنگ کے لیے ایوَاتارز بنانا
• برانڈنگ اور کاروباری تشہیر کے لیے اے آئی سے تیار کردہ ورچوئل ایوَاتارز کا استعمال
• ویب سائٹ بنانا اور انٹرنیٹ پر لائیو کرنا
• بنیادی ویب سائٹ ڈیزائن کرنا اور اسے اپنے کنٹینٹ کے ساتھ آن لائن شائع کرنا
• ایجنٹک اے آئی کا استعمال
• خودکار سسٹمز اور اے آئی اسسٹنٹس کے ذریعے کام کے عمل کو بہتر اور مؤثر بنانا
یہ تمام مہارتیں آپ کو نہ صرف ڈیجیٹل دور میں خود کفیل بنانے میں مدد دیں گی بلکہ آپ کے پیشہ ورانہ مواقع کو بھی بڑھائیں گی۔
مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے:
www.urduai.org/class
پہلے کی کلاسز دیکھنے کے لئے یوٹیوب پر جائیں
https://www.youtube.com/@Urduaiorg
شُکریہ آپ کا دوست,
قیصر رونجھا